ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی حکومت کی خاموشی سب سے زیادہ خطرناک ہے:پرینکا گاندھی 

بی جے پی حکومت کی خاموشی سب سے زیادہ خطرناک ہے:پرینکا گاندھی 

Fri, 26 Jul 2019 22:21:51    S.O. News Service

نئی دہلی،26/جولائی (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے آٹو سیکٹر کے بحران سے متعلق خبروں کو لے کر جمعہ کو نریندر مودی حکومت پرنشانہ لگایا اور کہا کہ اس پر حکومت کی خاموشی سب سے زیادہ خطرناک ہے۔انہوں نے کہا کہ آٹو سیکٹر کے 10 لاکھ لوگوں کی نوکری پر خطرہ منڈلارہا ہے۔کام کرنے والے لوگوں کو اپنی روزی روٹی کے نئے ٹھکانے ڈھونڈنے پڑیں گے۔روزگار کمی،  کمزور تجارت اور معیشت کی کمر توڑنے والی پالیسیوں پر بی جے پی حکومت کی خاموشی سب سے زیادہ خطرناک ہے۔ اس سے پہلے جمعرات کو پرینکا گاندھی نے اتر پردیش کے کانپور میں چھیڑچھاڑ کی شکایت درج کرانے گئی 16 سالہ ایک لڑکی کو پولیس اہلکار کے ذریعہ ہراساں کئے جانے کی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی۔ویڈیو میں لڑکی سے پوچھ گچھ کرتے دکھائی دے رہے ہیڈ کانسٹیبل کو ہٹا دیا گیا ہے۔اس ویڈیو کو لڑکی کے بھائی نے موبائل فون پر گولی اپ لوڈ کیا جو اپنی بہن اور والدین کے ساتھ پولیس اسٹیشن گیا تھا۔ویڈیو میں ہیڈ کانسٹیبل تار بابو جس نے شروع میں ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کر دیا تھا، متاثرہ لڑکی سے قابل اعتراض زبان میں بات کرتا دکھائی دے رہا ہے۔


Share: